7

جام خان شورو کی قونصل جنرل چارلس گڈمن کی سربراہی میں امریکی وفد سے ملاقات

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کی حیدرآباد میں رہائش گاہ پر یو ایس قونصل جنرل چارلس گڈمن کی سربراہی میں امریکی وفد کی آمد۔

امریکی وفد میں یو ایس قونصل جنرل چارلس گڈمن کے ہمراہ پبلک افیئرز افسر شان میکانٹوش، پولیٹیکل افسر حرم رینالڈز اور اکنامک اسپیشلسٹ اقصٰی میمن بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں میئر حیدرآباد کاشف شورو، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عبدالجبارخان،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو، کمشنر، ڈی سی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی،ٹاؤن چیئرمینز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیر آبپاشی، منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو اور یو ایس قونصل جنرل چارلس گڈمن کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، حیدرآباد کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو نے امریکی وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا،

یو ایس قونصل جنرل چارلس گڈمن نے بھی جام خان شورو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حیدرآباد کے دورے اور مقامی قیادت سے رابطے کو خوش آئند قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں