لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت نے بجلی صارفین سے فکسڈ چارجز کی وصولی کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو بجلی استعمال کریں یا نہ کریں، یہ چارجز ادا کرنا لازمی ہیں۔
پروٹیکٹڈ صارفین: 1 کلوواٹ لوڈ پر 200 روپے
2 کلوواٹ صارفین:
101 سے 200 یونٹس: 600 روپے
201 سے 300 یونٹس: 700 روپے
301 سے 400 یونٹس: 800 روپے
401 سے 500 یونٹس: 1000 روپے
501 سے 700 یونٹس: 1350 روپے
ماہرین کے مطابق یہ فکسڈ چارجز بجلی استعمال نہ کرنے والے صارفین پر بھی لاگو ہوں گے، یعنی صارف چاہے ایک یونٹ بھی استعمال نہ کرے، تب بھی مقررہ رقم حکومت کو مستقل ادا کرنا ہوگی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بجلی کی ترسیل اور نیٹ ورک کے اخراجات کو یقینی بنانا ہے، تاہم صارفین میں اس پر تشویش اور اختلافات بھی پائے جا رہے ہیں۔


