ایم کیو ایم کے زیراہتمام شام 05 بجے کراچی پریس کلب پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ایم کیو ایم پاکستان کے تحت بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان اور افواج پاکستان اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کا اعلان، ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد میں مرکزی کمیٹی اور شعبہ جات کا اجلاس، کل شام 05 بجے کراچی پریس کلب پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا، کراچی کے تمام ٹاؤنز، یوسیز، تنظیمی شعبہ جات، کارکنان اور عوام مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں گے،شہر کی معزز شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مظاہرے میں شرکت کریں گے، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں