پاک فوج سے اظہار یکجہتی میونسپل کمشنر الہی بخش سیال کی سربراہی میں ریلی

کراچی( ایچ آراین ڈبلیو ) بھارتی جارحیت انتہاپسندی اور پاکستانی بے گناہ شہریوں پر بمباری کے خلاف اور پاکستانی افواج کی جانب سے بھرپور جواب پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی میونسپل کمشنر الہی بخش سیال کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کی دھونس دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ماضی میں جب بھی بھارت نے پاکستان پر بری نظر ڈالی ہے تو ہماری بہادر افواج نے اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور ہمارا ماضی گہواہ ہے کہ ہماری افواج نے بھارت کو اس کے گھر میں گھس کر مارا ہے اور وہ پاکستان کے اندر آبھی گئے تو واپس جانہ سکے۔پہلگام واقعہ دھوکا ہے حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں نے بھارت کے خلاف جو بھی فیصلے کیئے ہیں ہم اس کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ریلی میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن مورڑو میربحر ٹاؤن کے تمام محکموں کے افسران وعملہ ۔اساتذہ اکرام اور عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور حکومت پاکستان اور ریاستی اداروں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں