اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریکِ ایمان کی چیئرپرسن اور رکنِ صوبائی اسمبلی میڈم فرح عظیم شاہ نے آزادیِ اظہارِ رائے اور آزادیِ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادیِ صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے اور صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو بلا خوف و خطر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔میڈم فرح عظیم شاہ نے مزید کہا کہ صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے لیے حکومت کو مؤثر اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ وہ آزادیِ اظہارِ رائے کے حق کو محفوظ رکھ سکیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی جماعت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔۔۔۔انہوں نے اس دن کو صحافیوں کی قربانیوں اور ان کے کردار کو تسلیم کرنے کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرتی ترقی اور انصاف کے لیے ناگزیر ہے۔


