ڈوپاسی فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈوپاسی فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے یوسی 7B کے انچارج و اراکین یوسی کمیٹی ٹاؤن پھلیلی پریٹ آباد کی کاوشوں سے اور آل پاکستان خضری برادرز تنظیم کی زیرنگرانی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا

کیمپ میں 100 سے زائد مرد و خواتین مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیاجنہیں سینے اور سانس کی بیماریوں کا سامنا تھا مریضوں کو جدید AI ٹیکنالوجی کی مدد سے مفت ایکسرے اور ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے طبی مشورے فراہم کیئے گئے کیمپ میں ڈاکٹر عمران منگی(ماہر امراض سینہ) ڈاکٹر عابد ساند/ڈاکٹر سومار سمیت دیگر میڈیکل اسٹاف نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دیں

میڈیکل کیمپ میں بطور مہمان خاص ایم کیو ایم پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ کمیٹی کے اراکین صابر بھٹی/شکیل شاہ نے ٹاؤن پھلیلی پریٹ آباد کے انچارج محمد راشد شیخ اور جوائنٹ ٹاؤن انچارج ندیم غنی شیخ ٹاؤن ممبر شعیب شاہ کے ہمراہ شرکت کی مہمانوں نے کیمپ کا دورہ کیا ڈاکٹرز اور مریضوں سے ملاقات کی فری میڈیکل کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر مہمانوں اور ڈاکٹرز کو پھولوں کے ہار پہنائے

اپنا تبصرہ بھیجیں