حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) حالی روڈ پولیس کی کارروائیوں میں منشیات سپلائر اور مین پوری فروش گرفتار، مقدمات درج
تھانہ حالی روڈ: ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ایوب اوڈھو کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں
حالی روڈ پولیس نے منشیات سپلائرز اور سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو بھاری مقدار میں چرس اور تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا
پہلی کارروائی میں ایدھی سینٹر گراؤنڈ کے قریب سے منشیات سپلائر عبد الرؤف عرف چڑیا کو 2 کلو 10 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا
دوسری کارروائی میں مکرانی پھاٹک کے قریب سے مین پوری فروش محمد حیدر علی سیال کو 300 عدد تیار شدہ مین پوری سمیت گرفتار کرلیا گیا
حالی روڈ پولیس نے برآمد چرس اور مین پوری پولیس تحویل میں لے کر گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے
مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری


