50

سندھ ہائیکورٹ میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ میں کسٹم حکام کی غفلت کا معاملہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ میں کسٹم حکام کی غفلت کا معاملہ

چیف کلکٹر کسٹم ایکسپورٹ محمد صادق،کلکٹر پورٹ قاسم ایکسپورٹ سعدیہ شیراز عدالت میں پیش

انویسٹیگیشن آفیسر/ایڈیشنل کلکٹر عامر راشد،ڈپٹی کلکٹر پورٹ قاسم آمین حیدر شاہ بھی عدالت میں پیش

مدعی مقدمہ اپریزنگ افسر علی نواز اور ارشد سومرو بھی پیش ہونیووالوں میں شامل

کسٹم افسران کو ملزم فدا محمد کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ماتحت عدالت کی رپورٹ کی روشنی میں طلب کیا گیا

ملزم فدا محمد کے خلاف بیرون ملک آئس اور ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں مقدمہ زیر سماعت ہے

مارچ 2023 میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی،اس کے بعد کسٹم حکام نے کوئی گواہ پیش نہیں کیا، ماتحت عدالت کی رپورٹ میں انکشاف

بار بار مہلت دینے کے باوجود شہادتیں پیش نا کرنے پر انکا حق ختم کردیا گیا ، ماتحت عدالت کی رپورٹ

چیف کلکٹر کسٹم اس کیس کے انچارج ہیں انہیں اس معاملےمیں دیکھنا چاہیئے۔ جسٹس شمس الدین عباسی

شہادتیں پیش کرنے کے حق کی بحالی کے لیے ماتحت عدالت سے رجوع کیا ہے، پراسیکیوٹر کسٹم

بڑی مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ کے معاملے میں ایسی غفلت کیسے ہوسکتی ہے، ہائیکورٹ

ایڈیشنل اٹارنی جنرل محسن شاہوانی بھی عدالت میں پیش

یہ الارمنگ صورتحال ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی معاملے کی نگرانی کریں۔ عدالت

ایسا لگتا ہے کسٹم حکام کمپرومائزڈ ہیں، ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں چاہتے ۔ جسٹس شمس الدین عباسی

اگر ماتحت عدالت شہادتیں پیش کرنے کا حق بحال کر دیتی ہے دو ہفتوں کے اندر اندر تمام شہادتیں پیش کردیں،

ملزمان کے وکلاء بھی ماتحت عدالت کارروائی میں تعاون کریں، ہائیکورٹ کی ہدایت

ماتحت عدالت معمولی وجوہ کی بناء پر کیس ملتوی نا کرے۔ ہائیکورٹ کی ہدایت

ہائیکورٹ کا حکم پراسیکیوٹر کسٹم اور عدالتی عملہ ماتحت عدالت کو پہنچائیں، جسٹس شمس الدین عباسی کی ہدایت

ملزم کی درخواست ضمانت کا جائزہ بھی ماتحت عدالت کی کارروائی کے بعد لیا جائے گا ۔۔عدالت

2022میں پورٹ قاسم سے آئس کی بڑی مقدار اسمگل کی جا رہی تھی، مدعی مقدمہ

آئس اسمگلنگ کیس کی تفتیش کے دوران 380 کلو ہیروئن آسٹریلیا اسمگلنگ کا بھی انکشاف ہوا ۔

اسمگلنگ میں ملوث منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں تین ارب روپے سے زائد بنتی ہے، کسٹم حکام

عدالت نے آئندہ سماعت 13مئی کیلیے ملتوی کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی

اپنا تبصرہ بھیجیں