کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔
ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر سہراب گوٹھ پولیس نے کارروائی کرکے 02 اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
برآمدہ موٹر سائیکل/ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 642/2025 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ سچل میں درج ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان میں امان اللہ ولد نواز خان اور عامر خان ولد رضا خان شامل ہیں۔


