فیشن انڈسٹری ملکی معیشت بہتر بنا سکتی ہے ،مرزا اشتیاق بیگ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان میں مراکوکےاعزازی قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ نےکہا ہےکہ پاکستان کی فیشن انڈسٹری کے زریعے ہم بھاری زرمبادلہ حاصل کر کے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں وہ اپنی رہائش گاہ پر پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی کےاعزاز میں منعقدہ تقریب میں اظہارخیال کررہے تھے جس کا اہتمام پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی کےتعاون سےکیا گیا تھااس موقع پررکن قومی اسمبلی اور یمن کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اختیار بیگ فلم اسٹار جاوید شیخ ،فیشن ڈیزائنر ندیم معاذ جی،حمید اسلم ،اظہرضیاء،ذوالفقارہالیپوٹہ کے علاؤہ پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی اور صدر عبدالوسیع قریشی بھی موجود تھے مرزا اشتیاق بیگ نے مزید کہا کہ ہم محمود بھٹی کے اشتراک سے پاکستان کی فیشن انڈسٹری کی ترویج کے لیے مراکو میں پاکستانی فیشن شو اور پاکستان میں مراکو کا فیشن کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں ،مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ محمود بھٹی نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے خاص طور پر فیشن ڈیزائننگ کے حوالے سے انھوں نے اپنا جو مقام بنا یا ہے وہ ہماری نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے ،فلم اسٹار جاوید شیخ نے کہا کہ محمود بھٹی سیلف میڈ لوگوں میں سے ہیں وہ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی پہچان رکھتے ہیں اطہر جاوید صوفی اور عبدالوسیع قریشی نے کہا کہ ہمارا محمود بھٹی سے دیرینہ تعلق ہے یہ جب بھی کراچی آتے ہیں ہم ان کے اعزاز میں تقریب ضرور رکھتے ہیں محمود بھٹی جو تقریب میں اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک تھے انھوں نے کہا کہ کراچی میں مجھے جو محبت ملتی ہے اس سے میرا حوصلہ اور کام کرنے کا جذبہ مزید مظبوط ہو جاتا ہے پاکستانی فیشن انڈسٹری نے کافی ترقی کی ھے اور ھم کراچی یو اے ای اور یورپ میں فیشن شوز کے ذریعہ بڑی مارکیٹ حاصل کر سکتے ہیں ندیم معاز جی نے کہا پاکستانیُ زنانہ اور مردانہ فیشن بہت مقبول ہیں محمود بھٹی کی کے اشتراک سے ھم یورپ اور دبئی میں فیشن شوز کرسکتے ہیں بعد ازاں بیگ فیملی کی جانب سے محمود بھٹی اور دیگر مہمانوں کی تواضع کی گئی اور مراکو طرز کے ہال میں مراکو کی خصوصی چائے پیش کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں