نارتھ کراچی ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات سر اٹھانے لگی

کراچی رپورٹ(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع وسطی کےعلاقے نارتھ کراچی ٹاؤن میں واقع پلاٹ نمبر B 223 B224 سیکٹر 11B پر جعلی بلڈر سہیل کالا کی من مانیاں عروج پرآگئیں باخبر ذرائع کے مطابق سہیل کالا نامی جعلی بلڈر نارتھ کراچی میں کئی سو غیر قانونی کمرشل تعمیرات میں ملوث ہےاوراس وقت بھی سیکٹر11Bمیں ایک اورپلاٹ نمبرB 44 پر بھی سہیل کالا نے غیر قانونی طریقے سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کے بر خلاف گراؤنڈ پلس ون پلس پنٹ ھاؤس تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہیں باوثوق ذرائع ابلاغ کے مطابق عاطف شیروانی نامی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کےبلڈنگ انسپکٹر نے پورے نارتھ کراچی ٹاؤن کا سسٹم چلانے میں ملوث ہے اور سہیل کالا نامی بلڈر کی مکمل سرپرستی کررہا ہے نارتھ کراچی کے سروے میں مزید کئی درجن غیر قانونی تعمیرات دیکھنے میں آئی ہیں جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں