کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ملیر پولیس کی کامیاب کارروائی — 190 سے زائد چوری شدہ و گمشدہ موبائل فونز برآمد،
ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی ہدایات پر ضلع ملیر پولیس کی جانب سے چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فونز اصل مالکان تک پہنچانے کے لیے ایس ایس پی آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن ملیر حسیب جاوید سومار نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کے مختلف ڈی ایس پیز اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔
ملیر پولیس اور آئی ٹی برانچ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 190 سے زائد موبائل فونز برآمد کیے گئے، جو موقع پر ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔
تقریب کے دوران شہریوں نے موبائل فونز کی واپسی پر پولیس کارکردگی کو سراہا، جبکہ پولیس افسران نے IT ٹیم کی محنت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کی سربراہی میں ملیر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔


