پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام نشتر ہال پشاور میں پرسنلائزڈ مارکس چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا۔ نیلامی میں شہریوں اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نیلامی کے دوران سب سے زیادہ بولی “وزیر 1” نمبر پلیٹ پر لگی جو 1 کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ دوسری سب سے زیادہ بولی “آفریدی 1” نمبر پلیٹ پر لگی جو 1 کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے میں فروخت ہوئی، جسے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے حاصل کیا۔
تیسری نمایاں بولی “خان 1” نمبر پلیٹ پر رہی جو 1 کروڑ 11 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ یہ نمبر پلیٹ رکنِ صوبائی اسمبلی نیک محمد خان کے حصے میں آئی۔
محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی سہولیات پر خرچ کی جائے گی۔


