کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع سٹی تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں بچوں کی دکان کی آڑ میں چلنے والے منظم جوئے کے نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیاری چیل چوک سے آگے گدھا گلی میں گبول پارک کے سامنے، نیلے دروازے کے برابر شہزاد عرف لڑی اور قادر لنگڑی کی بیٹی کی دکان کے ذریعے یہ نیٹ ورک سرگرم تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منظم جوئے کے نیٹ ورک سے لیاری گینگ وار کو فنڈنگ فراہم کی جاتی رہی ہے، اور متعلقہ پولیس بھی اس سے لاعلم نکلی۔
ذرائع نے تھانیدار کلاکوٹ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جوئے کے اڈے کو فوری طور پر بند کروا کر شہزاد لڑی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔


