حادثاتی فائرنگ میں 15 سالہ بچے جاں بحق، سیکیورٹی گارڈ گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں حادثاتی فائرنگ کے باعث 15 سالہ سیف اللہ جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے واقعے میں غفلت برتنے والے سیکیورٹی گارڈ شعیب خان ولد فیاض کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس نے حادثے میں استعمال ہونے والی 12 بور رائفل بھی قبضے میں لے لی ہے۔ واقعہ سرجانی سیکٹر 7 میں واقع ایک ہوٹل پر پیش آیا، جہاں تعینات سیکیورٹی گارڈ نے اسلحہ استعمال میں ضروری احتیاط نہیں برتی۔

سیکیورٹی گارڈ کی غفلت کے باعث 15 سالہ سیف اللہ نے اسلحہ سے چھیڑ چھاڑ کی اور حادثاتی طور پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو مزید کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں