کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی کے علاقے ساڑھے پانچ جی ایریا میں ڈاکوؤں نے خاتون کے گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کی۔ واردات میں دو خواتین سمیت تین افراد ملوث تھے۔ واقعہ کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں زمان ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ایک خاتون سامان فروخت کرنے کے لیے گھر آئی تھی۔ جب وہ اندر بلائی گئی تو اس نے اپنی بیٹی کو فون کرکے مزید سامان لانے کو کہا۔ خاتون کی بیٹی کے ساتھ ایک لڑکا بھی زبردستی اندر داخل ہوا۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ لڑکے نے اسلحہ دکھا کر اسے بے ہوشی کا انجیکشن لگا دیا۔ مزاحمت کرنے پر لڑکے نے اس کا سر دیوار سے مارا جس سے وہ بے ہوش ہو گئی۔
خاتون کے مطابق ملزمان نے تجوری کھول کر 7 لاکھ روپے نقد، 15 گرام کے دو سونے کے سیٹ، 4 انگوٹھیاں، بریسلٹ اور موبائل فون لوٹ لیے۔


