کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گل پلازا میں سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے حکام کے مطابق لاہور فارنزک لیبارٹری اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ماہرین اب عمارت کا معائنہ کریں گے۔ گل پلازا کا مکمل معائنہ کرنے میں ایک ہفتے سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ عمارت کو پہلے ہی مخدوش قرار دیا جا چکا ہے۔ فارنزک ٹیم ماہرین کے ہمراہ آتشزدگی کی وجوہات کا جائزہ لے گی تاکہ واقعے کی تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس ہولناک آتشزدگی کے واقعے میں مجموعی طور پر 73 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 23 افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جا چکی ہے۔


