کراچی میں شدید گرمی ، ڈائریا کے کیسز میں دوگنا اضافہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں شدید گرمی ، ڈائریا کے کیسز میں دوگنا اضافہ

شہر کے دو بڑے طبی مراکز میں یومیہ 100 سے زائد ڈائریا کیسز رپورٹ، جناح اسپتال میں رواں سال سے ابتک ڈائریا کے 2 ہزار 971 کیسز رپورٹ، ماہ اپریل میں ڈائریا کے 770 جناح اسپتال میں کیسز سامنے آچُکے، سول اسپتال میں یومیہ 120 سے زائد ڈائریا کیسز سامنے آرہے ہیں، آلودہ پانی اور غیر معیاری خوراک اسہال اور پیچش کے کیسز میں اضافہ کررہی ہے ،طبی ماہرین کے مطابق جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی بھی ڈائریا کا سبب بن رہاہے، ڈائریا سے بچاو کے لیے پانی کو ابال کرپیئے، گھر کا سادہ کھانا کھائیں، باہر کے کھانوں سے مکمل پرہیز کریں، سبزیوں اور پھلوں کو بھی دھو کر استعمال کریں،

اپنا تبصرہ بھیجیں