امریکی صدر کا ایران پر حملے روکنے اور جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک دیے گئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی درخواست کے بعد ایران کے خلاف کارروائیاں معطل کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا، اور ایران کی جانب سے کوئی نئی تجویز سامنے نہیں آتی۔

امریکی صدر کے مطابق انہوں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ الرٹ رہے اور ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار رہے، تاہم اس دوران جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں