کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عزیز بھٹی سے چھینی گئی کار برآمد ملزم گرفتار
ایس ایچ او تھانہ وندر قاضی صابر کی سربراہی میں وندر پولیس نے ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران ایک کراچی سے چھینی گئی کرولا کار برآمد کرلی اور ملزم کو گرفتار کیا۔
19 نومبر 2011 کو تھانہ عزیز بھٹی کراچی کی حدود سے چھینی گئی تھی۔
تھانہ وندر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ جرم دفعہ 412 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے


