کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی موچکو پولیس کی اسنیپ چیکنگ کے دوران کامیاب کاروائی۔
بین الصوبائی چھالیہ سپلائر مین بائی پاس روڈ موچکو سے گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ گرفتار ملزم بنام محمد اکبر ولد محمد اصغر حب چوکی بلوچستان سے انڈین گٹکا، چھالیہ اور ماوا/گٹکا لے کر موٹر سائیکل لوڈنگ رکشہ کے ذریعے کراچی پہنچا تھا۔
ملزم کے قبضے سے 26 عدد بورے چھالیہ،5 عدد شاپر ماوا/گٹکا اور 5 عدد پیکٹ انڈین گٹکا برآمد ہوا اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل لوڈنگ رکشہ قبضہ پولیس میں لیا۔
ملزم شھر میں مختلف مقامات پر سپلائی کرتا ہے۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے دوران اسنیپ چیکنگ گرفتار کیا۔
ملزم کے خلاف گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


