کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) رضویہ پولیس کی دورانِ پیٹرولنگ کارروائی رکشہ لفٹنگ میں ملوث02 ملزمان گرفتار ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد محمد اسلم اور عرفان ولد منظور کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے مسروقہ رکشہ نمبری D-13-02394 میکر سازگار برآمد ہوا جو کہ ملزمان نے عباسی شہید اسپتال کے باہر سے چوری کیا تھا-
برآمدہ رکشہ کا تھانہ ناظم آباد میں مقدمہ الزام نمبر 194/2025 جرم دفعہ 381-A ت پ درج ہے-
ملزمان نشےکے بھی عادی ہیں اور نشہ پورا کرنے کے لئے چوری میں ملوث ہیں جو کہ پہلے بھی مختلف مقدمات میں جیل جا چکے ہیں-
گرفتار ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے.


