کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ سہراب گوٹھ ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین رُکنی ڈکیت گینگ گرفتار۔
ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے کارروائی کرکے 03 اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، سرقہ شدہ موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
برآمدہ موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ تھانہ عزیز آباد ڈسٹرکٹ سینٹرل میں درج ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان میں محمد اللہ ولد عبدالبارات، نور آغا ولد لعل محمد اور کاظم ولد غلام سخی شامل ہیں۔


