کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صوبہ سندھ میں ناقص نظام سیوریج اور صفائی ، صوبہ میں مچھروں کی بہتات / شہری بیمار پڑنے لگے، صوبہ سندھ میں ملیریا کے کیسز میں ہوشربا اضافہ، یکم جنوری تا 25 اپریل تک رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعدادوشمار جاری،
یکم جنوری تا 25 اپریل تک ملیریا کے 29 ہزار 409 کیسز رپورٹ ، لاڑکانہ میں ملیریا کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ، لاڑکانہ ڈویژن سے ملیریا کے 8 ہزار 959کیسز، سکھر ڈویژن سےملیریا کے 2399 کیسز، میرپورخاص ڈویژن سے ملیریا کے 1716 کیسز، شہید بینظیرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 3302 کیسز، کراچی میں ملیریا کے 231 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ، ملیریا کا مچھر گندگی اور گندے پانی پر نشونما پاتا پے، ماہرین صحت کے مطابق ملیریا کی علامات میں سردی کے ساتھ بخار لگنا شامل ہیں، ملیریا سے بچاو کے لیے ویکسین موجود ہے، شہری مچھر کے کاٹنے سےخود کو بچائیں تو امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں


