کے پی ٹی فلائی اوور کو ایک ماہ کے لئے بند کرنے کا اعلان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شہرقائد کے مصروف فلائی اوور کو ایک ماہ کےلیے بند کردیا جائے گا، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے بتایا کہ کے پی ٹی فلائی اوور قیوم آباد مرمتی کام کے باعث ایک ماہ کےلیے 26 اپریل سے 26 مئی تک بند رہےگا، ٹریفک کو کےپی ٹی پل کے نیچے سے کورنگی روڈ کی طرف موڑا جائے گا۔

کراچی کی یہ اہم فلائی اوور کئی دنوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی، جس کی وجہ سے اس پر سفر کرنے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا تھا، اب حکام نے اس کیا مرمتی کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں