سکھر (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بار کاؤنسل نے کینالز کے خلاف اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا 25 تاریخ کے بعد ریلوے کا پہیہ جام کیا جائے گا
سکھر میں وائس چیئرمین سندھ بار کاؤنسل شفقت رحیم راجپوت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ کینالز کا منصوبہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے ،
25 اپریل کے بعد قومی شاہراہِ کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریکس پر بھی دھرنے دیئے جائینگے، عوام سے اپیل کی جاتی ہے، 25 اپریل کے بعد ٹرینوں میں سفر کرنے سے گریز کریں نہیں تو انہیں پریشانیوں کا سامنہ کرنا پڑے گا،
آج سے ببرلو بائے پاس کے ساتھ ساتھ کموشہید، ڈیرہ موڑ اور شکار پور میں بھی دھرنے لگ چکے ہیں، دریائے سندھ، صوبائی سندھ کی چہہ رگ ہے اس پر سمجہوتا کسی صورت قبول نہیں، کینالز بنا کر سندھ کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے


