68

محترمہ بے نظیر بھٹو قائد جمہوریت محافظ جمہوریت تھیں، شہنیلا خانزادہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پیپلز پارٹی ملک میں جموریت کی بالادستی اور محترمہ بے نظیر بھٹو قائد جمہوریت محافظ جمہوریت تھیں۔ انکا خلاء پورا نہیں کیا جاسکتا۔ پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرقی کراچی و ممبر آر سی سی بلاول ہاؤس شہنیلہ خانزادہ نے ڈسٹرکٹ سیکریٹری خدیجہ چانڈیو کے ہمراہ لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو اور قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کے مزارات پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پوری قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ آصٖفہ بھٹو محترمہ کی شبیہ ہیں۔ انشاء اللہ بلاول بھٹو اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ محترمہ کے لہو کا حق جیالے انہیں وزیر اعظم بنا کر ادا کریں گے۔ شہید خاندان پاکستان کی بنیاد ہے جمہوریت بہترین انتقام کے فلسفے پر پارٹی کاربند ہے۔ مزار آکر لہو گرم ہو چکا ہے۔ خدیجہ چانڈیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی عظیم جماعت ہے بے نظیر بھٹو آج بھی آنکھوں کے سامنے ہیں بلاول امیدوں کا مرکز ہیں۔ جیالے قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں