6

صنعتی ترقی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی، 20 اگست: صوبائی وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ ملک کا سب سے بڑا گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے، اس لیے صوبے کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں سندھ کے جائز حصے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی اور معاشی ترقی کے لیے صنعتوں کو گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی ناگزیر ہے۔ توانائی کی مسلسل فراہمی سے نہ صرف صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں صوبائی حکومت سندھ میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

جام اکرام اللہ دھاریجو کے مطابق حکومت کا مقصد صنعتی شعبے کو درپیش مسائل حل کرنا، سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی صنعتی ترقی کے لیے توانائی کی ضروریات پوری کرنا اور صنعتوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں