کراچی: 20 اگست 2026: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی قیادت میں ٹاؤن انتظامیہ نے ریٹائرڈ افسران و ملازمین اور متوفی ملازمین کے لواحقین میں 60 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد کے چیکس تقسیم کیے۔
یہ رقم ریٹائرڈ ملازمین کے لیو انکیشمنٹ اور متوفی ملازمین کے اہلخانہ کو فنانشل اسسٹنس کی مد میں ادا کی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات اور متوفی ملازمین کے لواحقین کو مالی معاونت کی بروقت ادائیگی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر اقدامات کررہے ہیں اور ملازمین کے جائز مالی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے کہا کہ ملازمین نے اپنی خدمات کے دوران ادارے اور شہریوں کے لیے فرائض انجام دیے، اس لیے ان کے واجبات کی ادائیگی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
تقریب کے دوران ریٹائرڈ ملازمین اور متوفی ملازمین کے لواحقین میں چیکس تقسیم کیے گئے۔


