4

کراچی ٹریفک پولیس: وائرل ویڈیو پر ایف آئی آر درج، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو): ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کے فوری نوٹس پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جبکہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں سے بدسلوکی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی طور پر رقم طلب کرنے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی اہلکار کے خلاف شکایت ثابت ہونے کی صورت میں محکمانہ قواعد و ضوابط کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

شہری حقوق کا پہلو:
ایچ آراین ڈبلیو کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا شہریوں کے ساتھ باعزت اور قانونی رویہ اختیار کرنا ضروری ہے۔ شکایات کی شفاف تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی سے عوامی اعتماد اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

ڈس کلیمر: ایف آئی آر کا اندراج الزام کی قانونی حیثیت کو ثابت نہیں کرتا۔ واقعے کی حتمی ذمہ داری تحقیقات اور قانونی کارروائی کے نتائج کی بنیاد پر طے ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں