اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ڈیفنس فورسز آف پاکستان ترمیمی بل 2026 منظور کرلیا ہے، جس کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز کو نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں شامل کیا جائے گا۔
مجوزہ ترمیم کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی رکنیت سے ہٹا دیا جائے گا۔
دورانِ اجلاس اپوزیشن کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ بیرسٹر گوہر کو اظہارِ خیال کا موقع نہ ملنے پر اپوزیشن ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔
بل کی منظوری کے بعد دفاعی کمانڈ اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔


