5

کوئٹہ: ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال کی رہائش گاہ پر فائرنگ، 3 گھنٹے میں 2 ملزمان گرفتار

کوئٹہ: ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر کمالان گچکی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کا پولیس نے فوری نوٹس لے لیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر کمالان گچکی کی رپورٹ پر تھانہ شہید میجر انور کاکڑ بروری میں مقدمہ نمبر 246/2026 درج کیا گیا۔ مقدمے میں دفعات 337-H(ii)، 506-B اور 504 تعزیراتِ پاکستان شامل کی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی کوئٹہ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر اور ایس ڈی پی او صدر سرکل کی ہدایات پر ایس ایچ او نصیب اللہ ناصر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین گھنٹوں کے اندر مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان شعیب اور عادل کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران واقعے میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والا رکشہ بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد کرلیا گیا ہے۔

واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں سے متعلق پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈس کلیمر: فائرنگ اور دیگر الزامات سے متعلق حتمی حقائق تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد واضح ہوں گے۔ گرفتار ملزمان کو عدالت سے جرم ثابت ہونے تک قانوناً بے گناہ تصور کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں