3

کراچی میں دودھ کی نئی قیمت 340 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا مطالبہ

راچی (ایچ آراین ڈبلیو)، ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان (DCFA) نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں دودھ کی نئی سرکاری قیمت 340 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چارہ، ادویات، بجلی، پانی، مزدوری اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث موجودہ نرخ پر دودھ کی فراہمی مشکل ہوگئی ہے۔

DCFA نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ 340 روپے فی لیٹر سے کم قیمت کا سرکاری نوٹیفکیشن قابل قبول نہیں ہوگا۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت مقرر کرتے وقت فارمرز کے پیداواری اخراجات اور مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھا جائے۔

دوسری جانب دودھ کی قیمت میں اضافے کی صورت میں شہریوں پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام کو قیمت کے تعین میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

عوامی و انسانی حقوق کا پہلو:
ایچ آراین ڈبلیو کے مطابق دودھ جیسی بنیادی غذائی ضرورت کی قیمت کا تعین کرتے وقت صارفین کی قوتِ خرید، فارمرز کے پیداواری اخراجات اور مناسب منافع کے درمیان توازن ضروری ہے۔ حکومت کو قیمت مقرر کرنے کے عمل میں تمام فریقین سے مشاورت اور شفاف طریقہ کار یقینی بنانا چاہیے۔

Support HRNW: انسانی حقوق، عوامی مسائل، معاشی انصاف، صارفین کے حقوق اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے Human Rights News Worldwide (HRNW) کو سپورٹ کریں۔

ڈس کلیمر: یہ خبر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے مؤقف کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔ دودھ کی حتمی سرکاری قیمت متعلقہ حکام کے باضابطہ نوٹیفکیشن کے بعد ہی طے ہوگی۔ صارفین، حکومت یا دیگر متعلقہ فریقین کا مؤقف سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں