کراچی: 20 اگست 2026: سنٹرل پولیس آفس کراچی میں ایسوسی ایشن آف فارمر انسپکٹر جنرلز آف پولیس (AFIGP) سندھ چیپٹر کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے، جس میں عہدیداران کا انتخاب باہمی اتفاقِ رائے سے بلامقابلہ عمل میں لایا گیا۔
انتخابی نتائج کے مطابق سابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اسد اشرف ملک کو ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا، جبکہ غلام شبیر شیخ نائب صدر اور غلام سرور جمالی جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔
نومنتخب عہدیداران آئندہ دو سال تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
انتخابات میں ایسوسی ایشن کے ارکان اور موجودہ و سابق سینئر پولیس افسران نے باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے نئی قیادت کا انتخاب کیا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسوسی ایشن پولیس سروس سے وابستہ سابق سینئر افسران کے تجربات اور خدمات کو مثبت انداز میں بروئے کار لانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔


