6

چیئرمین سینیٹ کے مشیروں کا USEFP کا دورہ، اے آئی تعلیم اور پاک امریکا تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کے مشیران یحییٰ حسین شاہ اور احمد اسلم نے اسلام آباد میں یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان (USEFP) کا دورہ کیا۔

دونوں مشیروں نے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے منعقدہ “Freedom 250 Lecture Series: Sharing American Excellence” میں شرکت کی۔

تقریب کے بعد USEFP حکام کے ساتھ تفصیلی ملاقات اور تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں طلبہ کے لیے دستیاب مفت تعلیمی وسائل اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

مذاکرات میں بالخصوص طلبہ کی مصنوعی ذہانت (AI) کی تعلیم تک رسائی بڑھانے، تعلیمی تعاون کو فروغ دینے اور پاکستان و امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

مشیروں نے تعلیمی مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں