کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا سپلائی/فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔
جمشید کوارٹرز پولیس نے مارٹن کوارٹرز میں کارروائی کرکے گٹکا ماوا فروش ملزم بابر ولد واجد علی کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار۔
ملزمان کے قبضے سے 7 کلو سے زائد مضرِ صحت گٹکا ماوا، چونا، پیکنگ کا سامان اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔


