لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون.
مختلف علاقوں سے (07) ملزمان گرفتار.
تین عدد چوری شدہ و چھینی جانے والی موٹرسائیکلیں ، قیمتی موبائل اور منشیات برآمد.
تفصیلات کے مطابق :
🚔 دڑی پولیس کی پانچ مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں.
پہلی کاروائی: مرڈر کیس میں ملوث و اشتہاری ملزم معشوق جتوئی گرفتار.
دوسری کاروائی: اشتہاری ملزم سجن برڑو گرفتار.
تیسری کاروائی: کے دوران شہری زین العابدین کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد.
چوتھی کاروائی: کے دوران شہری عبدالجبار سیال سے چھینی جانے والی CD.70 موٹر سائیکل برآمد.
پانچھویں کاروائی: کے دوران شہری وقار شاہ کی چوری شدہ قیمتی موبائل فون برآمد.
🚔 کنگا پولیس نے میرانی برج والے علاقے سے مطلوب ملزم اسداللہ کوش کو ایک کلو سے زائد (1050) گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے.
🚔 بقاپور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران اشتہاری ملزم رجب کلہوڑو کو گرفتار کر لیا ہے.
🚔 وارث ڈنو ماچھی پولیس نے اشتہاری ملزم واجد عرف واجو جاگرانی کو گرفتار کر لیا ہے.
دوسری جانب وارث ڈنو ماچھی پولیس نے شہری دائم بوزدار سے چھینی گئی CD70 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی ہے.
🚔 حیدری پولیس نے روپوش ملزم نظام الدین ڈومکی کو گرفتار کر لیا ہے.
🚔 باڈھ پولیس نے ملزم اعجاز بھٹی کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے.
گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں.


