56

کراچی؛ تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث عادی ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ جمشید کوارٹرز پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث عادی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر عثمانیہ کالونی کے قریب کارروائی کرکے ملزم شہباز عرف واڑی ولد محمد اشرف کو گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضے سے 260 گرام اعلیٰ کوالٹی کی کرسٹال اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی تھانہ جمشید کوارٹرز کے 05 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں