جامشورو؛ ہندو زائرین کی بس پہاڑ سے نیچے جا گری، 16 افراد ہلاک، 25 زخمی

جامشورو (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے تونگ میں ہندو زائرین کی کوچ پہاڑ سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق گندم کی کٹائی کے بعد بدین جانے والے بھیل برادری کے 40 سے زائد افراد ٹرک میں سوار ہوکر واپس آرہے تھے کہ ٹرک کھائی میں جا گرا۔

ٹرک میں موجود گندم کی بوریاں بھی گر گئیں، حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوئے جس میں خواتین بچے شامل ہیں جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

تھانہ بولا خان ٹونک اسپتال میں طبی سہولتوں کا فقدان تھا جہاں کئی افراد بروقت طبی سہولت نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئے جس کے بعد زخمی ہونے والے 5 بچوں کو سول اسپتال حیدرآباد لایا گیا جہاں 4 بچے علاج کے دوران انتقال کر گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں