لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) لاڑکانہ کے ذوالفقار باغ کی رہائشی اسکول ٹیچر صدف حاصلو کو شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نے گولیاں مار کر قتل کر دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر راہگیر بھی زخمی، ملزم واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پرائمری ٹیچر کو حال ہی میں نوکری ملی تھی۔
یہ کوئی عام واقعہ نہیں، بلکہ ہمارے معاشرے کے سرطان کی ایک اور علامت ہے جہاں ایک عورت کا انکار اس کی موت کی وجہ بن جاتا ہے۔ صدف حاصلو صرف ایک ٹیچر نہیں تھیں۔ وہ ایک خواب تھیں، ایک امید تھیں، ایک چراغ تھیں جو بجھا دیا گیا۔ اگر آج ہم خاموش رہے تو کل ہماری بہنیں، بیٹیاں، بیویاں بھی محفوظ نہیں رہیں گی سندھ حکومت اس بندے کو عبرت کا نشان بنائے۔


