148

سندھ حکومت کا آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ برقرار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اساتذہ کی تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے شدید تحفظات کے باوجود سندھ حکومت انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز (ICCBS) کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے کے منصوبے پر پیش قدمی کر رہی ہے۔ وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے انکشاف کیا ہے کہ اس حوالے سے تیار کردہ مسودۂ قانون چارٹر انسپکشن کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (SHEC) کی چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ڈگری دینے کے لیے چارٹر کی فراہمی سے متعلق سفارشات حکومت کو دیتی ہے۔ تاہم وزیر اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ کسی بھی حتمی اقدام سے قبل اساتذہ، عملے، ڈونرز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

وہ یہ گفتگو منگل کے روز ایک مقامی ہوٹل میں انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن (IBCC) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کر رہے تھے جہاں انہوں نے سندھ کے نئے ای مارکنگ اور ڈیجیٹل امتحانی نظام کا افتتاح کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں