کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پانچ سالوں میں اسکولوں میں کتنا فرنیچر تقسیم کیا گیا متحدہ کے ایم پی اے نے اسکول ایجوکیشن سے تفصیل مانگ لی، متحدہ کے ایم پی اے عامر صدیقی نے سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو خط لکھ کر انفارمیشن ایکٹ تحت تفصیلات مانگی
جائکا ، ایشین بنک ، ورلڈ بنک ، یورپین یونین نے فرنیچر کی مد میں کتنی امداد دی کتنا فرنیچر تقسیم ہوا، کس طرح کا فرنیچر ہر اسکول میں تقسیم کیا گیا
پانچ سالوں میں اسکولوں میں کتنا فرنیچر تقسیم ہوا فرنیچر کے لئے حکومت سندھ اور عالمی مالیاتی اداروں کا کتنا شیئر تھا، یوسی ، ٹاؤن اور وارڈ سطح پر کتنا فرنیچر تقسیم کیا گیا سیمس کوڈ بھی بتایا جائے
رواں مالی سال کے دوران اسکولوں میں کتنا فرنیچر تقسیم کیا گیا ، عامر صدیقی نے جلد یہ معلومات فراہم کرنے کی گذارش کی ہے


