کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سی ٹی ڈی سندہ کی خصوصی ٹیم نے تھانہ سعید آباد کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم BLA سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد داہن عرف آصف چکنا گرفتار۔ ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندہ کو خفیہ زرائع سے معلوم ہوا تھا کہ گرفتار ملزم داہن عرف آصف چکنا اور محمد شفیع BLA کے دہشت گردوں کو کراچی شہر میں سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔
گرفتار ملزم داہن اور محمد شفیع قریبی ساتھی ہیں۔ محمد شفیع BLA کے دہشت گرد بہادر PMT کا بیٹا ہے۔ بہادر PMT پڑوسی ملک سے BLA کا سلیپر سیل چلا رہا ہے۔ بہادر PMT سی ٹی ڈی کی ریڈ بُک میں بھی سی ٹی ڈی کو مطلوب ہے۔
ملزم کی نشاندہی پر محمد شفیع کی گرفتاری کیلئے ٹیم حب روانہ کی جا رہی ہے۔
گرفتار ملزم اس سے قبل بھی قتل، اقدام قتل و پولیس مقابلے کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزم سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


