93

صوفیاء نے معاشرے میں ایمانی و روحانی انقلاب بر پا کیا۔شاہ عبد الحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جما عت اھلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ اولیاء کرام نے روحانی،ایمانی اور معاشرتی میدان میں انقلاب بر پا کیا۔علامہ مصلح الدین صدیقی نے گھر محلہ میں محافل،مساجد و مدارس میں خطابت و تدریس کے ذریعے دین کی بہترین تبلیغ و اشاعت کی۔ انہو ں نے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازارمیں حضرت علامہ حافظ قاری محمد مصلح الدین صدیقی قادری رضوی رحمۃ اللہ علیہ کے 44ویں سالانہ عرس کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہعلامہ مصلح الدین اپنی خدمات وتعلیمات سے عوام و خواص کے دل و دماغ کو وحدہٗ لاشریک کی طرف مائل کرتے اور محبت رسول ﷺ کی شمع فروزاں کرتے رہے۔شاہ عبد الحق کا مزید کہنا تھاکہ اس خانقاہ کا پیغام صرف محبت ہے،یہاں سے رشدو ہدایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔محفلِ عرس میں مفتی تاج نواب قادری،سید رفیق شاہ،علامہ شوکت حسین سیالوی،مولانا سید محمدمکرم اشرف الجیلانی نے بھی خطاب کیا،خطیب بغداد فضیلت الشیخ علی نے اختتامی دعا کرائی۔اس موقع پر دارالعلوم مصلح الدین مشرف کالونی اور مدنی مدرسہ ضیاء القرآن کے طلبہ کو اسناد بھی دی گئیں۔
محفل میں حاجی محمد حنیف طیب،شیخ الحدیث علامہ یونس شاکر اختر القادری،علامہ رئیس قادری،علامہ کامران رضوی،علامہ اشرف شاد،مولانا الطاف قادری،صاحبزادہ محمد قاسم قادری،مولانا بلال قادری،مولانا جمیل احمد امینی،علامہ فرقان شامی،مفتی شوکت علی خان،علامہ وزیر علی نقشبندی،مولانا سید میر غالب شاہ قادری،مفتی ناصر خان قادری،علامہ شلطان مدنی،علامہ انس رضا،غفران احمد قادری،عبد اللہ میمن،شفیع رانا قادری،اسد جواد شروانی،علامہ فیصل رشید،مولانا فرحان شیخ،علامہ الطاف امجدی،ڈاکٹڑ عبد الرحیم،صاحبزادہ صلاح الدین صدیقی، حاجی عبد العزیز رنگیلا،قاری محمد علی،قاری عنایت اللہ سیالوی،مولانا ظہور احمد حسینی،مولانا ذیشان قادری،راجا ظہور،آصف صباء قادری،علامہ رضوان قادری،مولانا احمر حشمتی،حافظ عاصم قادری،مفتی عمران المدنی،محمد فرحان اقبال نقشبندی،حافظ عمیر ترابی،رضا ترابی،نوید رضا قادری،اشفاق اشرفی،محمد اشرف قادری،عابد وحید قادری،مولانا مہتاب عالم نعیمی کثیر تعداد میں علماء کرام و عقیدت مند شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں