ترکیہ(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ اور آذربائیجان کی بھارتی جارحیت کے خلاف یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے آذربائیجان کی فتح کو کشمیر اور غزہ کے عوام کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔
تقریب میں انہوں نے ترک صدر طیب اردوان کے پاک بھارت جنگ بندی اور پاک افغان مذاکرات کی میزبانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔


