جنوبی وزیرستان(ایچ آراین ڈبلیو)پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں “سپن مسجد” سمیت متعدد مساجد تعمیر اور بحالی کا کام مکمل کیا ہے۔ یہ مسجدیں دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں عوامی خدمات انجام دے رہی ہیں۔
وانا میں تعمیر ہونے والی سپن مسجد میں پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش ہے، جبکہ ضلع باجوڑ اور مالاکنڈ یونیورسٹی میں بھی مساجد کی بحالی کے منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔
مقامی عوام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف انہیں عبادت کی بہتر سہولتیں میسر آئی ہیں، بلکہ افواج پاکستان اور مقامی آبادی کے درمیان ہم آہنگی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔


