خیبر(ایچ آراین ڈبلیو)تحصیل باڑہ کے علاقہ ملک دین خیل میں ہینڈ گرنیڈ دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ دولت میر کے گھر پیش آیا۔
جاں بحق افراد میں دولت میر، ہارون اور رحمت اللہ شامل ہیں جبکہ زخمی حبیب اللہ کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واردات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


