کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر سینڑل کا بڑا اقدام ۔پورشن کی غیرقانونی سب لیز کی روک تھام اور لوگوں میں اس ابہام کو ختم کرنے کےلیۓ ڈی سی آفس اور سب رجسٹرار آفس میں بینرز آویزاں کردیۓ ۔خاص کر سب رجسڑرار آفس کے داخلی دروازوں پر اور جعلی سب لیز کی فوراً أطلاع دینے کے لیۓ بھی کہا گیا ہے۔ ان وضاحتی بینرز کے بعد اب کسی بلڈر , اسٹیٹ ایجنٹ یا وکیل کے دھوکے میں نا آٸیں ۔ کسی بھی قسم کی رہائشی پلاٹ کی سب لیز سے اجتناب کرتے ہوۓ اپنی زندگی بھر کی آمدنی نا برباد کریں۔
عوام نے سب ڈپٹی کمشنر کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم غیرقانونی تعمیرات کو روکنے کے تسلسل کا حصہ ہے ۔


