82

27ویں آئینی ترمیم: پیپلز پارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مستردکر دی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پیپلز پارٹی نے آئینی ترمیم میں دیگر تجاویز بھی منظور نہیں کیں، تاہم پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز منظور کرلی

بلاول بھٹو نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں حکومت نے تبدیلیاں لانے کاسوچا ہے اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے صرف اسی ترمیم کی حمایت کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ستائیس ویں ترمیم کی تجویز میں صوبائی خود مختاری سے متعلق شق مسترد کرتے ہیں۔

آئینی عدالت کے قیام سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میثاق جمہوریت میں تھا کہ آئینی عدالت ہونی چاہیے، میثاق جمہوریت میں دیگر چیزیں بھی تھیں، آئینی عدالت پر رائے یہ ہے کہ چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں