لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)یونیورسٹی آف سرگودھا کی سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ (گرلز سیکشن) کے وفد نے سیف سٹی سرگودھا کا دورہ کیا۔ وفد کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جدید سسٹمز سے آگاہ کیا گیا جبکہ طالبات کو کالجز میں نصب ایمرجنسی پینک بٹنز کے استعمال کے بارے میں تربیت دی گئی۔


